حملہ آوروں کے خلاف ایکشن ضلعی انتظامیہ نے جیالوں جیسا کردار ادا کیا‘ وریام خاصخیلی

سانگھڑ (نامہ نگار ) جی ڈی ای کے مرکزی رہنما و رکن سندھ اسمبلی وریام فقیر خاصیخلی نے  اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ڈی سی اور ایس ایس پی سانگھڑ نے الیکشن میں جیالوں کا کردار ادا کیا ہے ڈی آر او اور آر اوز اور ایس ایس پی کی مبینہ ملی بھگت سے جیالوں کو الیکشن میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کھلی چھوٹ تھی. جیالوں نے جی ڈی اے کی پرامن ریلیوں پر فائرنگ کی اور مقدمات بھی مجھ سمیت ہمارے کارکنوں پر درج ہوئے.جب کہ مزید بے بنیاد مقدمات درج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے. من پسند پریزائنڈنگ افسران عملہ رکھا گیا. دور دراز پولنگ اسٹیشن مقرر کرکے دھاندلی کی گی  اس  کے خلاف ہم ہر فورم پر احتجاج کریں گے اور آراوز کے نتائج کو قبول نہیں کریں گے۔ سانگھڑ ضلع کے غیور عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے. خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ. کور کمانڈر سندھ ودیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن