شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و امیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ 17 جولائی مسلم لیگ (ن)کی فتح کا دن ہوگا،تحریک انصا ف کو ضمنی انتخابا ت میں وا ضح شکست نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، مسلم لیگ (ن)کے مد مقابل الیکشن لڑنے والوں کے جلسے ناکام اور انتخابی کیمپ خالی نظر آ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روشن کینال گارڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ، حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ ضمنی انتخابات میں نواز لیگ پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی عوام کے سامنے عمران خان کا اصل بیانیہ بے نقاب ہوچکا ہے،17جو لا ئی کوسیاسی مخالفین کو معلوم ہوجائیگا کہ میاں نوازشریف،میاں شہباز شریف کی مقبولیت میں کس حد تک اضافہ ہوا ہے مسلم لیگ (ن)کی سیاسی خدمات کی بدولت نواز شریف،شہباز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔
17 جولائی مسلم لیگ (ن)کی فتح کا دن ہوگا:طارق محمود
Jun 28, 2022