گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن محمد وسیم ڈار نے عبدالاضحی کے موقع پر ریجن بھر کے ڈی ایس پیز اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ کو سنگین جرائم کی روک تھام، محفوظ شاہرواہوں اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن محمد وسیم ڈارنے ریجن بھر پٹرولنگ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ شاہراہیں اور عوام الناس کو تحفظ کی فراہمی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا اولین مقصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیوپاری حضرات کی منڈیوں تک رسائی کو محفوظ بنا یا جائے نوسر بازوں جیب تراشوں اور دوران پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، ایس ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ عوام الناس کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور بیخ کنی کے لیے تمام افسرو جوان اپنا اپناکردار ادا کریں۔