ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کو ڈینگی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے: فاروق شیرا مہر

گوجرانوالہ +گکھڑمنڈی( نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ میں ایگزیکٹو ممبر چوہدری محمد فاروق شیرا مہر کی زیر صدارت سٹاف کا اہم اجلاس سوسائٹی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد فاروق شیرا مہر نے کہا کہ ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس سلسلہ میں جلد رہائشیوں پر مشتمل ایک واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا تاکہ سوسائٹی میں مکین شہریوں کو ڈینگی کے متعلق آگاہی دی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی کالونی انتظامیہ پوری سوسائٹی میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے کر رہی ہے رہائشیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں خصوصاً لان وغیرہ میں موجود گملوں اور کھلی جگہوں سے پانی کو فوری طور پر تلف کریں۔ڈی سی کالونی مینجمنٹ کمیٹی سوسائٹی میں بسنے والے شہریوں کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیںڈینگی مہم کہ سلسلہ میں پوری سوسائٹی میں پینا فلیکس اور پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں درج ہدایت پر عمل پیرا ہو کر رہائشی اس وائرس سے بچ سکتے ہیںاجلاس میں کاشف وسیم چٹھہ،افتخار احمد،جہانزیب جرال،ملک صداقت،محمد ہارون ودیگر بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن