جمبر+ سرائے مغل (نامہ نگاران) تحریک انصاف جمہوری جماعت ہیں اور جمہوریت چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت کوکبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ہم نے نہ غلامی قبول کرنی اور نہ یہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے، اس کرپٹ حکومت کو قبول نہیں کریں گے ۔پی ٹی آئی حکومت کو اس وقت گرایا گیا جب ہماری حکومت پاکستان کی بہترین کارکردگی سے ہماری معیشت صحیح طرف جارہی تھی، 5.6 فیصد پر بڑھ رہی تھی، برآمدات ریکارڈ پر تھی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی پی 181 کے ٹکٹ ہو لڈر اور سینئر رہنما (ر) ڈی آئی جی حاجی رانامحمد اسلم خاں نے مقامی اور پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداروں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی باہر سے اتنے ڈالر نہیں آئے، 31 ارب ڈالر باہر سے بھیجے، پی ٹی آئی کی حکو مت آئی تو 19 ارب ڈالر تھے، ٹیکس سب سے زیادہ 6 ہزار ارب جمع کیا۔