جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی139حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا سفر جاری ہے بطور یوسی ناظم حلقہ کی تعمیر وترقی کی خاطر مثالی کردار ادا کیا عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنائی اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل حل کر کے بھرپور ریلیف فراہم کیا پی پی 139 کے انتخابات میں فتح یاب ہو عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائیگا اور حلقہ کو جنت نظیر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، میرا جینا مرنا علاقہ کی عوام کے ساتھ ہے عوامی خدمت میری ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔