لاہور+ فیروزوالہ + کامونکی (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) شاہدرہ کے علاقہ اسلامپورہ ماچس فیکٹری میں 15 سالہ لڑکے مجاہد علی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ملزم بچے خون میں لت پت کی نعش واش روم میں چھپا کر روپوش ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ میاں حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ بتایا گیا شہباز احمد نے جوس گولے بنانے کا کارخانہ بنانا رکھا ہے کارخانہ کے مینجر سفیان نے اپنے ملازم مجاہد علی 15سالہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کی بعد میں تیز دھار چھری کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ ہولناک قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کامران عادل ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام پہلوؤں کی روشنی میں تفتیش شروع کردی۔ شاہدرہ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ڈی ایس پی شاہدرہ آصف ندیم اور ایس ایچ او شاہدرہ ملک شبیر حسین اعوان نے انویسٹی گیشن انچارج شاہدرہ نذر قیوم چٹھہ نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں چھاپہ مار کر ملزم سفیان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کرنے کے بعد اپنی خالہ کے ہاں جا کر چھپ گیا تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی۔ سی سی پی او لاہور نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ معصوم بچے کو قتل کرنے والا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔مقتول مجاہد، ملزم سفیان عرف سنی کے بھائی شہبازکی جوس، گولے کی دکان میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جر م کر لیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق اور وجوہات سامنے آجائیں گی۔ ملزم سفیان عرف سنی کے بھائی شہباز جس کے پاس مقتول مجاہد کام کرتا تھا اس کا کہنا ہے کہ سفیان اور مجاہد کی دو روز قبل لڑائی بھی ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ غالب مارکیٹ پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم شہزاد نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلوایا اور ایم ایم عالم روڈ پر ایک نجی ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔محلہ اسلام آباد کے محمد اعجاز کا بارہ سالہ بیٹا (ح) ڈیرہ گجراں کے قریب ٹیوب ویل پر نہانے گیا تو اس دوران جہانگیر نامی نوجوان نے اسے کھیتوں میں لیجا کر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں گذشتہ روز چیانوالی کے محنت کش صابر حسین کا بیٹا (س) موٹر سائیکل پر لاہور سے واپس آرہا تھا کہ اسکے پیچھے بیٹے ارسلان نامی شخص نے اس کے ساتھ فحش حرکات کیں۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
شا ہدرہ: کارخانہ منیجر نے 15سالہ ملازم کو زیادتی کے بعد چھری سے قتل کر دیا ، گرفتار
Jun 28, 2022