ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ  کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت  لگائے جائیں :عثمان مجید بلو 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)رستم پاک وہند عثمان مجید بلو پہلوان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں درخت لگانا سنت نبوی بھی ہے حکومت پاکستان کے ویژن کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہرفرد کو ایک چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا ایک درخت لگا کر اسکی حفاظت اور پرورش کی ذمہ دار لے اسی طرح ہم سرسبز پنجاب کا خواب بھی شرمند ہ تعبیر کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ماجد شمریز ، مبشر حسن بٹ ، رانا عثمان، سلطان حمید راہی ، سیف الرحمن سیفی ، عمران ورک ،عظمت علی قادری ،میاںظہور احمد،طالب حسین ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...