لاہور(سپیشل رپورٹر)فیکلٹی آف میڈیا اینڈماس کمیونی کیشن کے 11 سکالرزکوپی ایچ ڈی ڈگریوں سے نوازاگیا۔ ایکسپو سنٹر لاہورمیں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے چوبیسویں کانووکیش میں سکالرزکو ڈگریاں جار ی کی گئیں۔ یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا کے بی ایس آنرز،ایم ایس سی،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرامز کے کل بہتر گریجویٹس کو ڈگریوں اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فیکلٹی آف میڈیا کی سینئرلیکچرارمنیبہ فاطمہ زہرہ نے سال کی بہترین یونیورسٹی ٹیچرکا ایوارڈ اورطالبہ ایشا رضا نے یوسی پی کا رول آف آنراپنے نام کیا۔بی ایس آنرمیں نوال فیاض نے پہلی، عزیر ماجد اورایشا رضا نے دوسری جبکہ نیہاخلیل خان نے تیسری پوزیش حاصل کی۔ایم ایس سی ماس کمیونی کیشن میں واجدہ رحیم نے پہلی،مناہل خواجہ نے دوسری جبکہ ماہم وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم فل میں ہاشم علی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی معروف قانون دان احمر بلال صوفی، گیسٹ آف آنر ایگزیکٹیو ڈائرکٹر پنجاب کالجزپروفیسر سہیل افضل،پروریکٹریوسی پی ڈاکٹرنصراکرام اورڈین فیکلٹی آف میڈیا ڈاکٹر تیمور الحسن نے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔کانووکیشن میں یوسی پی کے کل 643 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ ڈاکٹر تیمور الحسن نے فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن اور دیگر فیکلٹیز کے فارغ التحصیل طلباوطالبات کو مبارکباد پیش کی۔