عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھوچکے، فوری مستعفی ہوں: محمود الرشید


لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و صوباء پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اہم ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں فوری مستعفی ہوں۔ گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری انتخاب کروایا جائے۔ امپورٹڈ وزیراعلیٰ اب نہیں چلے گا۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے آئین و قانون کی پاسداری ممکن ہے۔ مزید میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 میں واضح لکھا ہوا ہے کہ جس پارٹی کی مخصوص نشست خالی ہوگی اس کا ممبر اسمبلی بن جائے گا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری نہ کرنا غیر آئینی تھا۔ آج ہمارے الیکشن کمشن سے متعلق تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں۔سیشن عدالت میں عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنمامحمود الرشید نے کہا کہ 17جولائی کے الیکشن کو ناکام کرنے کیلئے یہ حربے استعمال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن