’’مظفر آباد میں نیلم ریور فرنٹ کی بحالی‘‘ کے موضوع پرنمائش 


لاہور ( سپیشل رپورٹر) شعبہ آرکیٹیکچر کامسیٹس یونیورسٹی لاہور اور آزاد کشمیر حکومت کے زیر اہتمام ’’مظفر آباد میں نیلم ریور فرنٹ کی بحالی‘‘ کے موضوع پرنمائش کا انعقاد کامسیٹس یونیورسٹی لاہور شعبہ آرکیٹیکچر نے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ آزاد کشمیر کے تعاون سے ہوا۔ نمائش میں آرکیٹیکچر کے طلبا کی طرف سے ڈیزائن تجاویز پیش کی گئیں۔ جس کا مقصد مظفرآباد کی دم توڑتی سیاحتی صنعت کو ترقی دینے اور اس کی پذیرائی کیلئے ریور فرنٹ کو سماجی، ثقافتی، تفریحی اور عوامی سرگرمیوں کیلئے ایک مرکز کے طور پر پیش کرنا تھا۔ نمائش طلباء کی 4 مہینوں کی محنت کا نتیجہ تھی جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر اسد حسین، ڈائریکٹر سی یو آئی لاہور نے کیا۔ ڈاکٹر شریعہ حسینی، چیئرپرسن شعبہ آرکیٹیکچر نے شرکاء اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس کامیاب علمی اور عملی تعاون کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔
 تقریب میں پروفیسرز کے ساتھ ساتھ آرکیٹیکٹ کے ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔اس پراجیکٹ کا بنیادی خیال آرکیٹکٹ تیمور سرور نے پیش کیا تھا اور اس کی نگرانی آرکیٹکٹ ہبہ ہاشمی نے کی۔

ای پیپر دی نیشن