خوست (شنہوا) چین کی ایک کمپنی کی جانب سے عطیہ شدہ غذائی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان کے مشرقی زلزلہ زدہ خطے میں پہنچ گئی ہے۔ وزیرمملکت برائے انسانی امور و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دفتر میں منصوبہ بندی اور پالیسی کے ذمہ دار ایک اہلکار محمد سلیم حقانی نے بتایاکہ ایم سی سی۔ جے سی سی ایل آئینک مرنلز کمپنی لمیٹڈ (ایم جے اے ایم) کی جانب سے عطیہ کردہ غذائی سامان گزشتہ روز مشرقی صوبہ خوست کے دارالحکومت خوست شہر پہنچ گیا ہے۔ محمد سلیم حقانی نے بتایا کہ ہم تمام امدادی ایجنسیوں‘ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمیں امداد فراہم کی۔
چینی کمپنی کا افغانستان کےزلزلہ متاثرین کیلئے خوراک کا عطیہ‘ پہلی کھیپ پہنچ گئی
Jun 28, 2022