لاہور(نامہ نگار) باغبانپورہ پولیس نے قتل اور بھتہ وصولی کے مقدمات میں ملوث اے کٹیگری کا اشتہاری ملزم مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا۔ باغبانپورہ پولیس نے اے کیٹیگری کا اشتہاری فیاض عرف ہیرو گجر گرفتار کر لیا،ملزم قتل اور بھتے کے مقدمات میں باغبانپورہ اور شالیمار پولیس کو مطلوب تھا،ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر بابر نامی شہری کو قتل اورشالیمار میں فیاض عرف ہیرو گجر نے اپنے مالک سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم نے دوران گرفتاری پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت بھی کی تھی، تاہم ملزم سے پسٹل اور گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
قتل، بھتہ وصولی مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کا اشتہاری ملزم گرفتار
Jun 28, 2022