راولپنڈی (جنرل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ شہباز شریف حکومت نے سودی نظام کی بقا ء کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے اللہ ا ورسول ؐ سے واضح جنگ کااعلان کردیا،مہنگائی، سود،کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک کوتیزترکریں گے 74برسو ں سے قائم ظالمانہ نظام کے خاتمے کا وقت آگیا ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کی مقدس جدوجہد جہاد ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ٹرین مارچ کے دوران مختلف مقامات اورریلوے اسٹیشن صدرمیں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کارکنوں اورعوام نے ٹرین مارچ کے قائدین اورشرکاء کااستقبال کیا،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ کارکن اللہ کی راہ میں اپنے پائوں گردآلودکرکے مظلوم کوظلم سے نجات دلانے میں اپنا بھرپورحصہ ڈالیں ،بلٹ اورسیاسی دہشت گردی کے
مقابلے میں ہماری طاقت عوا م کے بیلٹ ہیں ،قوم کرپٹ اشرافیہ اور ظلم سے نجات کے لیے ووٹ کی قوت جماعت اسلامی کے پلڑے میں ڈالے ہم اسلامی وفلاحی ریاست کی نوید سناتے ہیں۔
مہنگائی، سود،کرپشن ، آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف تحریک کوتیزترکرینگے، ڈاکٹرطارق
Jun 28, 2022