راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے تھانہ کہوٹہ کے مقدمہ قتل میں 2مجرموں کوعمر قید اور3لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنا دی تھانہ کہوٹہ پولیس نے گزشتہ سال2اکتوبر کو محمد نعمان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ365کے تحت مقدمہ نمبر555درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق مدعی کا بھائی زاہد اصغرجو پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے اور سیالکوٹ میں پوسٹنگ ہے 4دن کی چھٹی پر گھر آیا یکم اکتوبر کو گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا جس کا موبائل بھی بند ہے رات کے وقت اس کے قریبی دوست راشد نوید سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ زاہد نے اسے فون کر کے کہا تھا کہ کہوٹہ میں کسی شائستہ نامی لڑکی سے ملنے جانا ہے لہٰذا مجھے موٹر سائیکل پر چھوڑ آئو جس پر میں زاہد کو خلیل مسجد نزد گرڈ سٹیشن اتار کر واپس آگیا تھا اس موقع پر زاہد نے مجھے شائستہ کا نمبر بھی دے کر کہا کہ احتیاط کے طور پر اپنے پاس رکھ لو تھوڑی ہی دیر بعد زاہد کا میسج آیا کہ لڑکی کا بھائی آگیا ہے جس پر میں نے زاہد کو کال کی تو اس کا نمبر مصروف ہو گیا بعد ازاں زاہد اصغر کے قتل پر پولیس نے مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ302کا اضافہ کر کے بلال احمد اورمحمد فاروق کو ملزم نامزد کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو قیدو جرمانے کی سزا سنا دی۔