ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر28,35افراد کے چالان  


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 28,359افراد کے چالان کردئے مہم کے تحت کالے شیشوں والی  721گاڑیوں، فینسی و غیر نمونہ پلیٹ والی 1409 جبکہ دھواں چھوڑنے والی 508گاڑیوں کے چالان کئے گئے ا س موقع پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے تعاون کریں تا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں آسانی ہو۔
بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے4ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چکری پولیس کی کاروائی،بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے4ملزمان گرفتار،دا پر لگی رقم 10ہزار روپے، 4موبائل فونز برآمد کرلئے چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بیٹروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 04ملزمان کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان محمد جاوید، وحید، سعید اور فیصل محمود شامل ہیں،ملزمان سے دا پر لگی رقم 10ہزار روپے، 04موبائل فونز برآمدہوئے جبکہ موقعہ سے 02بیٹرے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
بینظیر بھٹو کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،سعادت حسین شاہ 
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)شہید محترمہ بینظیر بھٹو عام اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں ان کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی انہوں نے اپنی جان دیدی لیکن کبھی بھی آمریت کے آگے نہیں جھکیں ۔ ان خیالات کا اظہار آر سی سی پنجاب کے سربراہ سعادت حسین شاہ ممبر پی پی پنجاب کونسل بنارس چوہدری، ممبر آر سی سی رخسانہ بشیر،حسین طارق راجہ، ماسٹر بشیر نے بھٹو دی جھگی میں گزشتہ روز محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا ہم بھی عہد کرتے ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کیلئے  بلاول بھٹوکی قیادت مین جاری رکھیں گے۔
 اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن