بنوں ویسٹ بلاک میں گیس کے مزید ذخائر کی دریافت کا امکان  


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے یکم جون 2022 کو خیبرپختونخوا ، شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، ابتدائی طو رپر کنویں کا تقریبا ایم ایم ایس ایل ایف ڈی 25 اور بی پی ڈی 300 کنڈینسیٹ کی شرح سے 34/64 چوک پر تجربہ کیا گیا، کنویں میں موجود گیس کے ذخار کو بہتر طور پر جاننے کیلئے ایسڈ کلین اپ کے بعد کنویں کا ٹیسٹ کرایا گیا ، نئے نتائج کی شرح ایم ایم ایس سی ایف ڈی 50 گیس اور 300بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کے حساب سے ہیں۔ حالیہ نتائج نے موجودہ دریافت اور اس علاقے میں مزید ذخائر کی دریافت کے حوالے سے ماہرین کو پراعتماد کر دیا ہے۔ ماڑی پٹرولیم اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنرز ، او جی ڈی سی ایل اور زیور پٹرولیم کارپوریشن کے ساتھ ملکر اس دریافت کو جلد پیداوار میںلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ایم ڈی/ سی ای او ماڑی پٹرولیم نے کہا ہے کہ ہم بنوں بلاک کے ہائیڈرو کاربن کے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
 چیئرمین ماڑی پٹرولیم وقار احمد ملک نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اس دریافت پر ماڑی پٹرولیم کے ایم ڈی اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن