ہمارے تعلیمی ادارے ریاضی میں طلبا کی دلچسپی پیدا نہیں کر پاتے، عمران انور 

Jun 28, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)ہمارے تعلیمی ادارے ریاضی جیسے اہم اور وسیع مضمون میں موثر طریقے سے طلبا کی دلچسپی پیدا نہیں کر پاتے۔ اس ورکشاپ کا مقصد اس روش کو تبدیل کرنا ہے۔" ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عمران انور نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)میں ریاضی کے حلقوں پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے دوران کیا۔ یہ ورکشاپ سٹیم پاکستان پروجیکٹ کا حصہ تھی جس کا نفاذ وفاقی وزاتِ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ملالہ فنڈ کے تعاون سے کر رہی ہے، ورکشاپ کے بارے میں بناتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ اس کا مقصد ریاضیاتی سوچ کی حوصلہ افزائی کرنا، ریاضی کو مرکزی دھارے میں لانا، اور اجتماعی طور پر نیا علم تخلیق کرنا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہماری کوششیں پاکستان میں ریاضی سیکھنے کے ایسے عمل کو جنم دیں گی جو طلبا، خاص طور پر لڑکیوں میں اس مضمون کے لیے خوف کے بجائے تجسس اور شوق پیدا کرے گا۔"اس تقریب کے مقررین میں "میتھ فار لو" کے بانی مسٹر ڈین فنکل، بحرین یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر مایادہ شاہدہ اور لمز میں شعبہ ریاضی کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر عمران انور شامل تھے۔ورکشاپ میں پاکستان بھر سے یونیورسٹیوں کے طلبا اور فیکلٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ "

مزیدخبریں