خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کیساتھ شراکت داری 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے میرپورخاص (سندھ) میں خواتین کے لیے اسکلزڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے لیے سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ غریب طبقے کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جاسکیں۔تربیتی پروگرام میں خواتین کے لیے ایک مکمل ’ٹیلرنگ کورس‘ کے ساتھ ساتھ مالیاتی خواندگی کے بارے میں معلوماتی سیشن شامل ہیں تاکہ بینکنگ پراڈکٹس اورسروسز کے ساتھ مالیاتی تصورات کے بارے میں معلومات اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، انہیں بہتر روزگار کمانے کے قابل بنانا، ان کا معیار زندگی بلند کرنا اور بچت کر کے اپنے خاندان کے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کی اہمیت کو سمجھنا ہے۔پرورگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو سکھایا جائے گا کہ اگر ان کے خاندانوں کو غربت کا سامنا ہے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر کی فلاح و بہبود میں اپنے کردارکو سمجھیں۔ اگر خواتین کو بااختیار بنایا جائے تو وہ اپنے بچوں کی بہتر معیار زندگی کے ساتھ پرورش کرتے ہوئے اپنے خاندانوں میں خود انحصاری اور معاشی خوشحالی لا سکتی ہیں۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ،’’ہنرمندی پر مبنی ہمارے تربیتی پروگرام پسماندہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے بہترآمدنی پیدا کرنے کی جانب ایک احسن ا قدام ہیں۔

ای پیپر دی نیشن