کراچی (سٹی ڈیسک )جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے لیاری میں جان لیوا لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے اگر لیاری میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو جے یو آئی ماڑی پور روڈ پر یا کے الیکٹرک ہیڈآفس کے سامنے مستقل دھرنا دینے کا فیصلہ کرے گی،اہل لیاری پر جتنے ظلم کے الیکٹرک ڈھا رہی ہے اس میں حکمران سیاسی جماعتیں برابر کی شریک ہیں،الیکٹرک کی نجکاری سے پاکستان کی معیشت کا دل چند سرمایہ داروں کے نفع کی ہوس کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے،جامعہ محمودیہ میراں ناکہ لیاری میں ضلعی سالا رمولانا نصیر اللہ،پی ایس 108 کے امیرمفتی محمد اقبال بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبدالحق مخلص، پی ایس 108کے سابق امیدوارمولانا جبران بلوچ ملازئی ، ڈاکٹرموزمبر خان یوسفزئی،حاجی یوسف خان سرحدی،مولانا محمدنسیم حجازی،مولانا عبدالحمید کوہستانی، مولانا سفیان بلوچ ، عبدالمجید بارکزئی، محمد طلحہ ملازئی ، مولانا عبدالرحیم سربازی سمیت بلدیاتی امیدواروں حاجی حنیف خان مروت ،سرفرازخان، حاجی شوکت علی راجپوت،مفتی سید دا?د، عثمان غنی پراچہ،لالہ نبی بخش سرحدی،عبدالحفیظ خان،حافظ احمد الرحمن، محمدعلی بلوچ ،سہیل بلوچ، مولانا اللہ بخش بلوچ،بھائی شعیب ، عاصم حیدر کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں لیاری میں کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف عوامی احتجاج کااعلان کیا ہے ۔