موٹر وے پولیس کی ایم نائن پر بے یارومددگارفیملی کو خدمات فراہم


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان موٹر وے پولیس سدرن زون کے چاک و چوبند عملہ نے موٹر وے ایم نائن پر ڈی ایچ اے کے قریب تاریک و سنسان مقام پرموجود بے یارومددگارفیملی کی گاڑی کی مرمت کر کے انہیں منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد قمر خان اپنی فیملی کے ہمراہ حیدر آباد سے کراچی کی جانب عازم سفر تھے کہ ڈی ایچ اے کے نزدیک اچانک ان کی کلٹس کار نا معلوم نقص کے سبب رفتار سے محروم ہوکر کھڑی ہوگئی ۔ اس صورتحال میں موٹر وے پولیس سے رابطہ کیا گیا جن کے مستعد میکینک و دیگر عملہ انسپکٹر سدھیر احمد‘ میکینک نعمت اللہ قاضی و ہوش محمدنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نہ صرف فیملی کو ریسکیو کیا بلکہ انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے کار کے سسپنشن سسٹم میں پیدا ہونے والا نقص دور کرکے اسے مزید سفر کے لئے کلیئرنس دے کرمنزل کی جانب روانہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن