اخوت و محبت پر وان چڑھاکر لسانی تعصبات ختم کئے جائیں،علامہ خلیل چشتی


کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ خلیل الرحمان چشتی نے کہا کہ مسلمانوں کودین حضور کی ذات اقدس سے حاصل ہوا اسی لئے دین کی بنیاد اور اصل آقا کریم کی ذات مبارک ہے ۔ نبی کریم کے امتی ہو نے کا اولین تقاضا ہے کہ آپس میںاخوت و محبت ،بر داشت اور تعاون کی فضا کو پر وان چڑھاکرزبان ، رنگ و نسل اور علاقائی تعصبات کو ختم کرنے کی کوشش کی جائیں۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام جامع مسجد باب الدین نزد عرب شاہ بخاری مزار گارڈن ویسٹ میں درس قرآن کی محفل سے خطاب میں کہا کہ اسوۂ رسالت کو رہنماء بنا کر درپیش سماجی ،معاشی اور معاشرتی مسائل کا سد باب ممکن ہے۔محفل میں درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  رسول کریم ا نے بنی نو ع انسان کو تہذیب و تمدن ،امن و سلامتی اور انسا نی اخو ت کی معراج کرائی جب تک امت قرآن و سنّت پر عمل پیرا رہی عظمت و شوکت اس کا وقار بنی رہی اور جب مسلما نو ں نے قرآن و سنّت سے روگردانی کی تو ذلت و خواری اور شرمندگی بر داشت کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول کا تقاضہ ہے کہ اپنی زندگی کو اسوہ رسالت کے مطابق ڈھالا جائے۔ دور حاضر میں نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کا احیا ء ضروری ہے ۔اس موقع پر علامہ شفیق الرحمان ،علامہ رئیس قادری ،سید رفیق شاہ ،مولانا شوکت حسین سیالوی،غفران احمد ،ہاشم عطاری ،محمد آصف قادری،مدنی رضا ،بلال ارباب،محمد علی ،خرم رضا و دیگر بھی شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن