پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تحت  ساحل سمندر کی صفائی مہم،طلباء کی شرکت


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریڈ کریسنٹ (پاکستان ہلال احمر) کی سندھ برانچ نے 27 جون 2022 کو کراچی میں ساحل سمندر کی صفائی اور ماحولیاتی اثرات کو اجاگر کرنے کی  مہم کا آغاز کیا۔ شہر کی مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء ، عام عوام، ہلال احمر کے عملے اور رضاکاروں نے صفائی کی سرگرمی میں حصہ لیا جس سے شہری ذمہ داری کا احساس پیدا ہونے کے علاوہ لوگوں نے کراچی سی ویو ساحل پر کچرے کو جمع اور چھانٹ کرپلاسٹک کے فضلے کو الگ 
کیا اور سمندری آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے پروگرامز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ مینیجر محمد سجاد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے متعدد نتائج کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹیز کو موسمیاتی تبدیلی کے موافقت کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سندھ میں جرمن ریڈ کراس کے پروگرام کوآرڈینیٹر غلام رسول فاروقی نے کہا کہ یہ اقدام اربن ایکشن کٹ (یو اے کے) پروجیکٹ کا بھی ایک حصہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لوگوں کو صفائی کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ پروگرام آفیسر محترمہ ارم ایاز نے میڈیا کو بتایا کہ ساحل سمندر کی صفائی مہم میں مختلف تعلیمی اداروں خصوصاً جامعہ کراچی اور بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا اٹھانے کے لیے ہم نے شرکت کرنے والوں کو پی پی ای کٹ کے ساتھ کوڑا جمع کرنے لے لیے تھیلے بھی فراہم کیے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوان طالب علموں میں ماحولیات اور سمندری آلودگی سے نمٹنے کے شعور کو پیدا کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور ریفریشمنٹ دی گئی۔   

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...