ملتان انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹری کے دو شعبوں میں ڈینٹل یونٹس بڑھا دئیے: ڈاکٹر طارق حمید

Jun 28, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے 2 شعبہ جات کے ڈینٹل یونٹس میں اضافہ کیا گیا ہے ہمارے ہسپتال کی او پی ڈی چار سے پانچ سوکے قریب ہے آوٹ ڈور مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے،محکمہ صحت پنجاب گورنمنٹ ڈینٹسٹری ہسپتال کے بجٹ میں مزید اضافہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ملتان انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے ایم ایس ڈاکٹر طارق حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ڈینٹسٹری ہسپتال میں37 باتھ رومز کی تعمیر ومرمت،ڈائیگناسٹک شعبہ کو 5 یونٹ سے10 یونٹ اور پیڈو ڈونٹکس 7 یونٹ سے 12 یونٹ کردئیے گئے ہیں‘ڈینٹل پرچیز بڑھادی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرنسپل ڈاکٹر امجد باری کی مستقل تعیناتی کی وجہ سے ٹیم ورک کے طور پر ہسپتال کی مزید ترقی کیلئے خدمات دے رہے ہیں‘سٹوڈنٹس کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں