خان گڑھ( خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے وفد نے ضلعی صدر ارسلان گوندل کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ طارق حبیب فاروقی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ارشاد ملک سے ملاقات کی۔ جس میں اساتذہ کی ریگولرائزیشن اور پروموشن سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔ سی ای او ایجوکیشن طارق حبیب فاروقی نے یقین دہانی کروائی کہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔ ریگولرائزیشن اور پروموشن کے عمل کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر وحید شہزاد کھوکھر ، عبداللہ دھمرایا ،کاشف ریاض کالرو ، ساجد عباس ، قاضی محمد عامر ،محمد شعیب اور رائے عبدالقیوم موجود تھے۔