غربت ، افغانستان میں لوگ باسی روٹیاں کھانے پر مجبور


     لا ہور (نوائے وقت رپورٹ )      افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت کی وجہ سے عوام بازار سے باسی روٹیاں خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، بڑی آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد غربت میں  مزید اضافہ   دیکھا جا رہا ہے ، اس  بد نصیب ملک کے عوام کی صدیوں سے امن ، ترقی ، خوش حالی کی شدید خواہش رہی ، مگر عالمی  سازشوں ،مفادات اور  بڑی طاقتوں کی  لڑائیوں  کے باعث تا ح حال  ایسا نہ ہو سکا، آج بھی  عام ا  فغا نی  بنیادی سہولتوں کے لئے ترس رہا ہے، معاشی بد حالی عروج پر ہے، وسائل کی کمی اور نا مناسب   منصوبہ بندی کے باعث  معاشی نا ہمواریاں بڑہ رہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن