میپکو مظفرگڑھ کی پھرتیاں جون میں 25دن کی ریڈنگ،جولائی میں 35دنوں کا بل آئیگا


خانپور بگاشیر (خبر نگار)میپکو مظفرگڑھ کے میٹر ریڈرز صاحبان نے 30دن کی بجائے 25دن کی ریڈنگ کر لی ہے۔میٹر ریڈنگ کے دوران صارفین نے میپکو میٹر ریڈرز سے پچیس دن کی ریڈنگ کرنے کی وجہ پوچھی تو میٹر ریڈرز نے صارفین کو بتایا کہ پچیس دنوں کی ریڈنگ مبینہ طور پر ایکسئین میپکو مظفرگڑھ کے حکم پر کی جارہی ہے۔واپڈا صارفین خورشید صدیقی۔عبدالمجید سرانی۔عبدالمالک قاضی۔نومی شاہ۔چوہدری ندیم ارائیں و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایکسئین میپکو کے غیر قانونی احکامات کی وجہ سے وقتی طور پر صارفین کو ماہ جون کے بلوں میں ریلیف ملے گا لیکن اگلے ماہ جولائی میں 35دنوں کی ریڈنگ سے غریب اور متوسط طبقات کے لیے بجلی کے بل کی ادائیگی کرنا مشکل ہوجائیگا۔
 جنوبی پنجاب سے رواں سال 628 ڈینگی
 مچھر برآمد‘ ملتان سے سب سے زائد
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت جنوبی پنجاب کو رواں سال  یکم جنوری سے تاحال مجموعی طور پر 628 ڈینگی مچھر ملا ہے جس میں سب سے زیادہ ڈینگی مچھر کی برآمدگی ملتان سے ہوئی ہے دریں اثناء محکمہ صحت کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے اضلاع سے یکم جنوری سے 27 جون تک مجموعی طور پر 22 ہزار دو سو 47 ڈینگی مچھر کے شبہ میں مریض لائے گئے تھے جس میں سے 15 مریضوں میں اب تک ڈینگی مچھر بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

  اڈ ااذخیرہ میںفری میڈیکل کیمپ ، غریبوں کی خدمت جاری رکھیں گے: رانا شفیق ،رانا طارق
 اڈہ ذخیرہ(نامہ نگار)  الرشید میڈی کئیر اڈ اذخیرہ میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 250 مریضوں کو چیک اپ کے بعد مفت ادویات فراہم کی گئیں کیمپ تحصیلدار میاں چنوں رانا محمد شفیق اور سیاسی و سماجی شخصیت رانا طارق سلطان کی طرف سے  لگایا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا غریبوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،  کیمپ میں ڈاکٹر صائمہ عبدالجبار ڈاکٹر زاہد اقبال ڈاکٹر تنویر احمد ڈاکٹر محمد ناصر ڈاکٹر خلیل احمد ملک اور ڈاکٹر صبائ،  ریاض نے دیگر عملہ کے ہمراہ چیک اپ کیا۔
اتائیوں کیخلاف کارروائی‘ 3 کلینک سیل
کوٹ ادو(خبر نگار)انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اتائیت کے خاتمہ کے لئے کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈاکٹر محمد رضا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا نے غیرقانونی میڈیکل پریکٹس کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے احسانپور کنڈا موڑ میں رمضان کلینک، اڈا بہار مقبول کلینک جبکہ  احسانپور میں شاہ جی ڈینٹل کلینک کو پریکٹس لائسنس فراہم نہ کرسکنے اور صفائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے پر سیل کردیا۔
 الیکشن ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کی 
ٹریننگ 29اور30جون کو ہوگی
ملتان(خصوصی رپورٹر) الیکشن کمیشن نے  پریذائیڈنگ اور سینئر پریذائیڈنگآفیسر کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کردیا اور مراسلہ محکمہ سکولز کا ارسال کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ پی پی 2017 میں ضمنی انتخابات 17جولائی کو ہورہے ہیں اس لئے  اساتذہ کی ٹریننگ 29 اور 30 جون  کو ہوگی۔

زکریا یونیورسٹی کا بجٹ کل پیش  کیا جائیگا
ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریایونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس کل 29جون بدھ کو  ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کریں گے جبکہ خزانہ دار صفدر خان بجٹ 2022 پیش کریں گے۔
         موٹر سائیکل چور گینگ  جلدپولیس  حراست میں ہو گا  ‘ شبیر حسین
 میلسی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی شبیر حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے موٹر سائیکل چوری کے 2 ملزمان حراست میں آ چکے ہیں موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی جا چکی ہیں اور میلسی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں میں گینگ ملوث ہیں جو جلد ہی بڑھتی ہوئی ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چور گینگ جلد پولیس حراست میں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...