لوکل پرچیز پر خریدی گئی ادویہ کس کو دی جاتی ہیں کوئی پتہ نہیں‘ آڈٹ بھی نہیں کیا جاتا


ملتان(خصوصی رپورٹر) ایمرجنسی وارڈ میں ایل پی کی مد میں روزانہ 12 لاکھ روپے کی ادویات پرچیز کی جاتی ہیںجوکہ ہر ماہ 3کروڑ 60لاکھ روپے بنتے ہیں لیکن اتنی بڑی پیمنٹ سرکاری خزانہ سے ادا ہونے کے بعد بھی ہسپتال میں داخل مریضوں نے ادویات فری نہ ملنے کی شکایات کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ یہ ادویات کدھر جاتی ہیں اور کس کو ملتی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق لوکل پرچیز پر خریدی گئی ادویات کا کسی بھی طرح کا آڈٹ بھی نہیں کیا جاتا اسی طرح دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی ادویات ایل پی کی جاتی ہیں لیکن مریضوں تک نہیں پہنچ پاتی ۔اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں روزانہ سینکڑوں اور ماہانہ ہزاروں مریض آتے ہیں اور ہر ایک کو مفت ادویات دی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن