منڈا چوک ( نامہ نگار)محکمہ اوقاف ڈی جی خان زون سال 2021.22میں پانچ کروڑ 80 لاکھ کی ریکوری کی گئی، 2022.23 میں 9 کروڑ سے زائد ریکوری کی جا چکی ہے تاہم دو ٹینڈرز ابھی باقی ہیں،دس کروڑ سے زائد ریکوری کو یقینی بنایا جائیگا ، امسال اوقاف کی اراضی اور درباروں کے ٹھیکہ جات کی بولی کو اوپر لے جانے کیلئے ڈویژن بھر کے دفاتر میں اوپن بولی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈی جی خان قاضی اظہر امین نے ڈسٹرکٹ اوقاف آفس مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ڈی جی خان زون میں اوپن ٹینڈر کرائے گئے اور محکمہ کو زیادہ سے زیادہ ریونیو دلوانے کیلئےآخری بولی دینے والوں کو ٹھیکے دئیے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقات مظفرگڑھ ندیم مہدی نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ اوقاف کی تمام تر زمینوں اور درباروں کے میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے سامنے اوپن ٹینڈرز کئے گئے اور آخری بولی والے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا گیا۔
محکمہ اوقاف ڈی جی خان زون نے امسال 9 کروڑ سے زائد ریکوری کر لی: قاضی اظہر امین
Jun 28, 2022