10 فیصد سپر ٹیکس ، بڑی صنعتیں مشکلات کا شکار ہوں گی،پروفیشنل ریسرچ فورم

Jun 28, 2022


لاہور(  کامرس رپورٹر)پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین وممبر فسکل لا ء کمیٹی آئی کیپ سیدحسن علی قادری نے کہا ہے کہ جس طرح کے فیصلے اور پالیسیاں سامنے آرہی ہیں اس سے یہ گمان یقین میں بدل جاتا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ہماری حکومتیں نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلاتا ہے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں،10 فیصد سپر ٹیکس سے بڑی صنعتیں مشکلات کا شکار ہوں گی اور اگر اس کا نفاذ ہوتا ہے تو اس کے اثرات عوام پر منتقل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین فسکل لا ء کمیٹی آئی کیپ علی لطیف،کونسل ممبر اسد فروز ،محمد مقبول ،سابق صدر عمران افضل و دیگر موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ جن 13 بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا وہ اپنی گروتھ بھی کم کریں گی، جس کے اثرات بیروزگاری کی صورت میں سامنے آئیں گے اور ہماری برآمدات بھی متاثر ہوں گی۔علی لطیف نے کہا کہ ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈالنے کیلئے سیاست کا کھیل بند کرنا ہوگا۔سیلز ،انکم ٹیکس ،کسٹم ،ایکسائزڈیوٹی ،ودہولڈنگ ٹیکسز کے قوانین میں ردوبدل کرنے سے ٹیکس نیٹ بڑھایا جاسکتا ہے ۔

مزیدخبریں