فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  مضر صحت مربہ تلف کردیا گیا


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم کارروائی، مضر صحت مربہ تلف کردیا گیا۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے شاداب کالونی میں مربہ یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں کھلے ایریامیں ناقص اجزاء کیساتھ غیرمعیاری مربہ کی تیاری جاری تھی، ممنوعہ نیلے کیمیکل ڈرموں کااستعمال،صفائی کے ناقص انتظامات،مربے میں مردہ چھپکلی،حشرات،چوہوں کافضلہ اور کیڑے مکوڑوں کی موجودگی پائی گئی، جس پر500کلوسے زائدمربہ موقع پرتلف،پروڈکشن فی الفور بند کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن