کارپوریٹ کلچر : لمزیونیورسٹی کیساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت،فیصل آباد چیمبر


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین انجینئر احمد حسن کی قیادت میں  وفد نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ،لمز کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران فیصل آباد کی پائیدار معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ۔ لمز یونیورسٹی کی اعلیٰ قیادت میں پرووائس چانسلر اور سابق مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، ریکٹر پروفیسر شاہد حسین اور وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد شامل تھے۔ انجینئر احمدحسن نے بتایا کہ فیصل آباد 8ملین آبادی کا ضلع ، جس کی شرح خواندگی 60فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ ٹیکسٹائل اس صنعتی اورتجارتی شہر کی شناخت ہے۔   انجینئر احمد حسن نے کہا کہ کارپوریٹ کلچر کے فروغ کیساتھ ساتھ اِس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ صنعتی اور تجارتی اداروں میں کارپوریٹ کلچر کو رائج کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لمز کو اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اِس کی کمزوریوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت کی مدد سے اُس کی معاشی قوت میں تبدیل کیا جا سکے۔انجینئر احمد حسن نے فیصل آباد چیمبر اور لمز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تجویز پیش کی جبکہ لمز کی اعلیٰ قیادت نے انجینئر احمد حسن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں جامع حکمت عملی وضع کریں گے ۔دریں اثناء فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے سمندری بار کے صدر رانا نوید ارشاد کی قیادت میں وکلا اور تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ کے بنچ کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ شاہ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس سے نوازنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سعودی پاک تعلقات اور پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر سعودی عرب کے بھر پور اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...