رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)کچہ میں ممکنہ آپریشن، انڈھڑ گینگ کے سرغنہ کی جدید اسلحہ کی ویڈیو، تصاویروائرل، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انڈھڑ گینگ کے سرغنہ جانو انڈھڑکی جانب سے کچہ کے علاقہ میں پولیس کے ممکنہ گرینڈآپریشن کی تیاریوں کے جواب میں سوشل میڈیاپرجدید اسلحہ کی ویڈیو،تصاویر وائرل کی گئیں، وائرل کی جانیوالی تحریری میں کہا گیاکہ امیرلوگ آپریشن منطورکراتے ہیں جبکہ انہیں چاہیے کہ وہ صلح کراتے، زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے، سرپرکفن باندھ رکھاہے، کچھ نہیں ہونے والا، صرف لوگ مارے جائیں گے، حکمران کرسی پربیٹھ کرتماشادیکھتے ہیں، دعاہے اللہ پاک سب مسلمانوںکواپنی حفظ امان میں رکھے،واضح رہے کہ چند ماہ قبل انڈھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت مسلح ساتھیوں نے صادق آبادکے علاقہ چوک ماہی میں بھتہ نہ دینے پر 9افراد کودن دیہاڑے قتل کردیاتھا۔