لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس وینیوز کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے نیشنل ہائی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی ہدایت کی، جمنیزیم ہال کے فٹنس سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا،ہال میں موجود کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔