راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ کے روبرو امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں برطانیہ میں مقیم مقتولہ کی ہمشیرہ اور بھانجے کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کر لیا ہے دونوں گواہوں پر جرح کے لئے سماعت ملتوی کر دی جبکہ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی قونصلر افیئر زرابعہ قصوری نے مقتولہ کی ہمشیرہ اور بھانجے کے بیانا ت کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس کے بیان کسی قسم کی مداخلت اور دبائو کے بغیر ریکارڈ کئے گئے ہیں مقتولہ کی ہمشیرہ 52سالہ فائزہ فاروق سواتی نے عدالت کے روبرو بیان میں بتایا کہ اس کی ہمشیرہ وجیہہ سواتی گزشتہ سال12اگست کو اپنے 2بچوں حاشر اور اشعر کے ہمراہ اس کے پاس برطانیہ آئی اور وہ اپنی جائیداد سے متعلق رضوان حبیب سے بعض معاملات میں انتہائی پریشان دکھائی دے رہی تھی وجیہہ نے رضوان حبیب کا نمبر بلاک کر رکھا تھا اور وہ اس سے رابطے میں نہیں تھی ۔
وجیہہ سواتی