لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں گورنر کی جانب سے جاری آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس اب قانونی ایکٹ بن گیا۔ درخواست گزروں نے درخواست میں مزید ترمیم کی مہلت مانگ لی۔ عدالت نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔
دلائل طلب
گورنر کے جاری کردہ آرڈیننسوں کیخلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
Jun 28, 2022