بگوٹا (آئی این پی)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بْل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا اسٹینڈ گرنے سے کم از کم6 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے‘زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ‘ 4 کی حالت تشویش ناک ہے غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق افسوسناک حادثہ سینٹ پیٹرز ڈے کے موقع کی مناسبت سے کھیل کے دوران پیش آیا جہاں ہجوم بڑھ جانے سے سٹیڈیم کا ایک حصہ نیچے جا گرا۔ واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے۔وسطی کولمبیا کے قصبے اسپائنل میں گزشتہ روز بْل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا لکڑی کا اسٹینڈ زمین پر آگرا۔رپورٹس کے مطابق اسٹینڈ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی اور تماشائی گھبراکر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔اطلاعات کے مطابق واقعے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔علاقائی گورنر نے میڈیا پر ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین، 3مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقابلے کہ دوران 3 منزلہ لکڑی سے بنا ہوا اسٹینڈ شائقین سے مکمل بھرا ہوا تھا جو اچانک زمین پر آگرا۔مقامی طبی ذرائع کے مطابق قریبی ہسپتالوں میں 300 سے زیادہ افراد کو طبی امداد دی گئی جن میں سے 4 فراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔حکام کے حادثے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
کولمبیا حادثہ
\