تل ابیب (آئی این پی) صیہونی فوجیوں میں خوش کشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔صیہونی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ6 مہینے کے دوران صیہونی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں خاصا اضافہ ہوا ہے یہاں تک 2022ء کے آغاز سے اب تک گیارہ صیہونی فوجی خودکشی کرچکے ہیں، جبکہ گزشتہ برس اس کی تعداد گیارہ اور دو ہزار بیس میں اس کی تعداد نو تھی۔صیہونی فوج میں افرادی قوت کے شعبے کے سربراہ یانیف عاشور نے اپنے فوجیوں میں خودکشی میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نفسیاتی صحت سے متعلق حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ تشویشناک حد تک بڑھتی ہوئی خودکشی کے اسباب پر غور کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کریں۔
اسرائیلی فوجی
اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ
Jun 28, 2022