مہنگائی  سے قوم کومشکلات‘حکومت ریلیف  دے‘  محمدامین ‘اویس خاکوانی

Jun 28, 2022


ٹبہ سلطانپور (جنرل رپورٹر)وقت کی رفتار کے ساتھ مقابلہ کرنے والی حکومتیں ہمیشہ منزلیں پاتی ہیں مسلم (ن) کی حکومت نے مہنگائی کرکے ملک وقوم کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے حکومت ریلیف دے  ان خیا لات کا ٓاظہارمسلم لیگ (ق) تحصیل میلسی کے صدرنواب محمدامین خان خاکوانی اورصوبائی امیدوارپی پی236نواب اویس خان خاکوانی نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک وقوم پرمہنگائی کے طوفان گرا دیے ہیں حکومت اپنی پالیسیاں بدلے اورملک وقوم کے لیے خوشحالی کی راہیں ہموار کرے ورنہ اپناراستہ ناپے اس موقع پر نواب گلریزخان خاکوانی،نسیم عباس بلوچ،محمدنویدنواز،محمدفیاض خان،شیخ شاہ جہان،ودیگربھی موجودتھے

مزیدخبریں