میپکو : سسٹم کی بہتری کیلئے 369ٹرانسفارمرز اپ گریڈ 


ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کیلئے مالی سال 2021-22  کے دوران9کر وڑ64لاکھ روپے کی لاگت سے369ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئرمہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایات پر یکم جولائی2021 سے31مئی 2022? کے دوران ملتان سرکل میں 3 کروڑ8لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے96ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا گیا۔


 ڈی جی خان سرکل میں 39لاکھ52ہزار روپے سے16، وہاڑی سرکل میں 69لاکھ روپے کی لاگت سے 25، بہاولپور سرکل میں 74لاکھ روپے کی لاگت سے31، ساہیوال سرکل میں ایک کروڑ12لاکھ 12ہزار روپے سے36،رحیم یار خان سرکل میں 81 لاکھ 50 ہزار روپے سے27، مظفرگڑھ سرکل میں ایک کروڑ26لاکھ70ہزار روپے سے92،بہاولنگر سرکل میں 76لاکھ79ہزار روپے سے20اور خانیوال سرکل میں 75 لاکھ50 ہزار روپے کی لاگت سے26ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔
  ری فلنگ کے غیر قانونی اڈوں
 کو سربمہر کرنے کی ہدایت
خانیوال (نمائندہ خصوصی) خانیوال سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے غیر قانونی اڈوں کو فوری طورپر سربمہر کرکے ان کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی ضلع حکومتوں او رپولیس حکامات کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
 دو ملزموں سے چرس دو سے اسلحہ برآمد
 چوک مہر پور(نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہجمال معمول کی گشت پر تھی  ایک شخص کو قابو کر کے120گرام چرس برامد کر لی،ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پستول  برامد کر لیا مشکوک شخص محمد صفدر کو قابو کر کے 130گرام چرس   ڈکیتی کے ملزم نصیب علی کی نشاندہی پر پستول  برامد کر کے مقدمات درج کر  لئے ۔
 کوٹلی نجابت ‘غیر قانونی تعمیرات سیل
 کوٹلی نجابت ( نمائندہ نوائے وقت )  چیف آفیسر عامر رؤف  شجاع آباد  کا ہمراہ بلڈنگ انسپکٹر شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ  غیر قانونی تعمیرات کوسیل کردیا گیا اورنوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ چیف آفیسر  نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اور غیر قانونی تعمیرات پر بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔
چور گرفتار‘ موٹرسائیکل برآمد کی جائے‘ اساتذہ 
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) گورنمنٹ بوائز ہاہر سکینڈری اسکول ٹبہ سلطان پور میں تعینات سینئر ٹیچر رضااللہ کی موٹر سائیکل ثمریز نامی شخص نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کرلی تھی ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور ظہور حسین چھینہ نے ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے موٹرسائیکل برآمد کیے بغیر ہی ملزمان کو چھوڑدیا تھا۔ اساتذہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن