میونخ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جرمنی میں بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میونخ میں جی سیون ملکوں کی سربراہی کانفرنس میں آمد کے موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اجتحاجی مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹیز، سکھ برادری اور دیگر اسلامی ملکوں کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج کی قیادت ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے صدر عنصر محمود بٹ نے کی۔ اس موقع پر خوشحال خان، احسن تارڑ، صغیر بٹ، سیٹھ انور، سیٹھ اکرم اور پرویز جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تعصب پسند مودی سرکار اور بی جے پی کے خلاف نعرے درج تھے۔
مودی کیخلاف احتجاج