بلغاریہ کے وزیراعظم کریل  پیٹکوف نے استعفیٰ دیدیا

صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ کے وزیراعظم کریل پیٹکوف نے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پیر کے روز اپنی مخلوط حکومت کا استعفیٰ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔پارلیمنٹ کے پریس آفس نے بتایا کہ ملکی قانون کے مطابق ووٹنگ میں ہارنے کے بعد استعفیٰ دینا لازمی ہے۔کریل پیٹکوف کی حکومت وزیروں کی نئی کونسل کیانتخاب یا تقرری تک کام کرتی رہے گی۔حکمران اتحاد میں شامل 4 جماعتوں میں سے ایک "دیئر از سچ اے پیپلز پارٹی" کی جانب سے اتحاد سے علیحدگی کے 2 ہفتوں بعد بدھ کے روز کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا تھا۔ "دیئراز سچ اے پیپلز پارٹی" گزشتہ دسمبر میں منتخب ہوئی تھی۔
بلغاریہ

ای پیپر دی نیشن