اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سرکاری وصولیوں ، ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے متعلقہ برانچیں 29 اور 30 جون 2022ء کوکھلی رہیں گی ،سرکاری وصولیوں /ڈیوٹیوں / ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 29 اور 30 جون 2022ء کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں بالترتیب رات 8بجے اور رات 12بجے تک کھلی رہیں گی، اور اس مقصد کے لیے نفٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کی اسی روز کلیئرنگ کے لیے 30 جون 2022ء کو رات 12 بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے۔تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 30 جون 2022ء کو اپنی متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں جو نفٹ کی جانب سے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔
ٹیکس وصولی