وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے قازقستان کے سفیر یرڑان کی ملاقات 

Jun 28, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی پاکستان میں تعینا ت قازقستان کے سفیر یرڑان کسٹانفین سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ملاقات کی۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی وزیر نے قازقستان کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے  موجود  مواقع پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر نے قازقستان کے ساتھ وسیع البنیاد اور گہرے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔آغا حسن بلوچ نے کہا کہ جلد ہی گوادر تجارتی مرکز ہو گا اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ذریعے لینڈ لاک ریپبلکز دنیا تک رسائی حاصل کر سکیں گے،جس سے پورے خطے میں سماجی و اقتصادی بہتری آئے گی۔انہوں نے بلوچستان کے  معدنی وسائل سے مالا مال ہونے اور وہاں معدنی شعبے کو ترقی دینے کی حکمت عملی کا بھی ذکر کیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور قازقستان کے سفیر نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے لیے مشترکہ تحقیقی کونسل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا جس پر اگلے چند ماہ میں دستخط ہونے کا امکان ہے سفیر نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو سووینئرز پیش کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری اور ٹیکنکل ایڈوائزر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی جناب زین العابدین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
آغا حسن بلوچ 

مزیدخبریں