تاجروں کا عیدالاضحٰی کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ 

ملتان( نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ ہر صبح نت نئے ٹیکسز کی صورت میں مہنگائی کا سیوچ اون کر دیتی ہے حکومت نے دو ماہ کے دوران نت نئے ٹیکسز کی بھرمار کرکے سفید پوش طبقہ لاکھوں چھوٹے تاجروں کے کاروبار تباہ و برباد کر کے رکھ دیئے،سپر ٹیکس، سیلز ٹیکس، پراپر ٹی ٹیکس سمیت پٹرولیم مصنوعات، بجلی، آٹا، گھی،گیس، ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ اس حد تک کردیا کہ غریب کو مرنے کے لئے کفن تک نہیں خرید سکتا اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا کہ سفید پوش طبقہ بھی ملکی معیشت کی بدحالی کی وجہ سے دووقت کی روٹی کو محتاج ہوکر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران کے رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں شیخ جاوید اختر، حاجی ندیم قریشی،ملک عمران قیوم بھٹہ، جاوید اختر خان، اکمل خان بلوچ، خواجہ رضوان صدیقی، مرزانعیم بیگ، ناصر چوہان، خواجہ احمد فراز صدیقی، شیخ جاوید اختر، حاجی ندیم قریشی،ملک عمران قیوم بھٹہ، اکمل خان بلوچ، خواجہ رضوان صدیقی، مرزانعیم بیگ، ناصر چوہان، خواجہ احمد فراز صدیقی، شیخ محمد شفیق، ندیم شیخ، تنویر اشرف، سید خضر شاہ،شیخ الطاف، شیخ محمد شفیق، ندیم شیخ، تنویر اشرف، کفایت حسین صدیقی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی کے بعد مرکزی تنظیم تاجران پاکستا ن نت نئے ٹیکسز سمیت سمیت پٹرولیم مصنوعات، آٹا، گھی، بجلی،گیس، ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک کا آ?غاز کرے گی جس کے لئے تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔
فیصلہ 

ای پیپر دی نیشن