ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال میں 16 سالہ ریحان‘ 14 سالہ علیان اور 26 سالہ اکرام کو داخل کروایا گیا ہے۔ جن کے خون کے نمونے حاصل کرکے برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوائے گئے۔ جن میں 16 سالہ ریحان کی رپورٹ پازیٹو آئی جو کانگو بخار کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ علیان کی بھی رپورٹ پازیٹو اور اکرام کہ رپورٹ نیگٹیو آئی ہے۔
کانگو
نشتر میں کانگو بخار کا مریض جاں بحق‘ دوسرے کی رپورٹ پازیٹو
Jun 28, 2022