چشتیاں، ایک خاتون بھائیوں دوسری مخالفین کے ہاتھوں قتل

چشتیاں( نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) ایک خاتون بھائیوں دوسری مخالفین کے ہاتھوں قتل۔ چشتیاں سٹی اے ڈویژن پولیس کے مطابق مقتولہ صباء بی بی اور حاکم علی نے اپنے چک 111مراد میں پسند کی شادی کرکے چشتیاں شہر کے چوبارہ میں رہائش اختیار کرلی لیکن صباء کے بھائیوں کو اس بات کا بہت رنج تھا ،چنانچہ مقتولہ کے مسلح بھائیوں سہیل اور صہیب پسران جاوید احمد سکنہ 111مراد تحصیل چشتیاں نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ چشتیاں پہنچ کر اپنے بہن کے گھر میں داخل ہوکر بہن صباء  اور بہنوئی حاکم علی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں صباء بی بی موقع پر جانبحق ہوگئی جبکہ حاکم علی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہسپتال چشتیاں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کرکے 150کلومیٹر دور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بھجوادیا جہاں مضروب کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس نے زخمی حاکم علی کی والدہ کلثوم بی بی زوجہ نثار کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ڈہرانوالہ کے گاؤں 169 مراد میں کھیتوں میں کام کرنے آئی خاتون کو رشتے کے تنازع پر قتل کر دیا ملزم مانا نے تیز دھار آلے سے کالو بی بی کا گلا کاٹ دیا جو زخموں کی تاب ناں لاتے ھوئے موقع پر جاں بحق ھوگئی مقتولہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ مانا میرے بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا جبکہ میری والدہ اس رشتے پر رضامند ناں تھی اسی رنجش کی بنا پر مانا نے میری والدہ کالو بی بی کو قتل کر دیا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
 قتل

ای پیپر دی نیشن