ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 217مخدومزادہ زین حسین قریشی نے گزشتہ روز جامعہ خیر المدارس ملتان میں ممتاز عالم دین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے قاری حنیف جالندھری سے پی پی 217 ملتان کے ضمنی انتخاب کیلئے حمایت کی درخواست کی۔ ملاقات میں قاری حنیف جالندھری نے پی پی217ملتان کے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدوارمخدومزادہ زین حسین قریشی کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کی کامیابی کیلئے دعا کروائی۔ اس موقع پر قاری احمد حنیف جالندھری بھی موجود تھے۔
حنیف جالندھری