نیلی بتی والی کار میں سوار ڈاکو ئوں نے جانوروں سے لوڈڈالہ،نقدی چھین  لی

کوٹ ادو ،بورے والا، میلسی ،گڑھاموڑ، جہانیاں،خان گڑھ(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار)نیلی بتی والی کار میں سوار ڈاکو جانوروں سے لوڈڈالہ،نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق  بیوپاری فخرامام ہوت بلوچ گزشتہ روز رنگ پور سے 4 جانور شہزورڈالہ نمبری 234پرلوڈ کرکے ملتان منڈی مویشی جا رہا تھا کہ سردانی بنگلہ کے قریب نیلی بتی والی کار پر سوار چار ڈاکو نے روک لیا اور ڈرائیور سمیت بیوپاریوں کو باندھ کر کار میں ڈال لیا جبکہ ایک ڈاکوڈالا لے کر فرار ہو گیا، ڈاکوؤں نے بیوپاری اور ڈرائیور سے73ہزارروپے اور موبائل چھین لئے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ گزشتہ روز شاہ صدر دین کا رہائشی محمد جاوید جینرانی نے دوساتھیوں کے  ہمراہ محنت کش سے موبائل فون چھینا ، رقم چھیننے کی کوشش پر اہل علاقہ نے محمد جاوید کو قابو کر لیا اور چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ جبکہ اڈا سیف چوک پرچورجاویدموبائل شاپ سے موٹرسائیکل چوری کررہے تھے،عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑلیاجنکی شناخت رشیدبھٹی اور محمد ریاض چک نمبر519سے ہوئی۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق تین ڈاکوئوں نے سٹور میں واردات کی کو شش کی تو سٹور مالک ماجد نے مزاحمت کر دی جس پر فرار ہو نے کی کو شش کی اسی دوران ایک ڈاکو اہلیان علاقہ کے ہاتھ چڑھ گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ڈاکوپیٹرول پمپ مالک عمر یعقوب سے 10 لاکھ ، محمد وسیم اور تابش نامی نوجوان سے 2 موبائل اور نقدی ، محمد آصف سے15 ہزار، ممتاز سے موٹر سائیکل اور موبائل، محمد سلیم اور محمد نبیل سے 20 ہزار اور 2 موبائل، بختاور علی سے موٹر سائیکل اور موبائل، سفیان سے نقدی اور موبائل لوٹ کرفرار ہو گئے۔میلسی سے نامہ نگار ،تحصیل رپورٹرکے مطابق گزشتہ رات مترو روڈ پر واقع چوہدری رفیق کے کریانہ سٹور سے  چوروں نے چینی اور سگریٹ ، ہسپتال کے سٹینڈ ، لاثانی بیکری کے مالک چودھری ابراہیم کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔ چور چاہ انگاسی والا  کے دکاندارمحمد عاشق کی دکان تالے توڑ کر7 ڈونکی  پمپ ،ایک من پیتل، ٹوکہ مشین اور دیگر اشیاء لے گئے ۔ چک نمبر 142 ڈبلیو بی کے رفاقت علی کے ڈیرے سے چک نمبر 140 ڈبلیو بی  کے نوید نے  نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ایل ای ڈی، موٹر پمپ اور گندم چوری کر لی۔گڑھاموڑ سے نامہ نگار کے مطابق88 ڈبلیو بی کے رہائشی امداد گجر،مبشر گجر،ماجر رحمانی کے گھروں سے چور طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔جبکہ رانا عبدالستار کے اہل خانہ کی آنکھ کھلنے پر آٹھ ڈاکوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سات تولہ طلائی زیور اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔جہانیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پانچ روز قبل چک 138 دس آر کے نوجوان عمیر مجید سے موٹر سائیکل اور پچاس ہزار، تین موبائل لوٹ لیے تا حال مقدمہ درج نہ سکا۔خان گڑھ سے خبر نگار کے مطابق موضع کھوکھراں میں تین نامعلوم ڈاکو آموں کے بیوپاری اظہر جوئیہ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
وار داتیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...