پرچون کی سطح پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کا احتجاج  

ملتان‘ خان گڑھ (سپیشل رپورٹر‘ نمائندگان خصوصی)  دکانداروں نے پیاز ،لہسن، ادرک، ٹماٹر اور ہری مرچ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے لوٹ مار شروع کر دی‘ شہری سراپا احتجاج‘ ملتان اور خان گڑھ میں مظاہرے۔ ملتان میں مستقبل پاکستان کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنو عات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت حاجی یوسف انصاری نے کی اس موقع پرمظاہرے میں عادل مشتاق ،محمد رضا مہروی محمد شہزاد ، عامر شہزاد ،حاجی افضل ،محمد طلحہ،محمد یعقوب قاضی ،گلریز یوسف ودیگر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  مقرریننے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی ختم کرنے کے وعدے کیے تھے ان پر کوئی بھی عمل درآمد نہ کیا گیا۔الٹا عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ہم وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد مہنگائی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوںمیں کمی کی جائے۔ عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی نے  اپنی اور اپنے ورکرز کی قمیضیں اتروا کر ننگے پیر چلتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا،انکا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ فرعون نما حکمرانوں کیخلاف حق کا علم بلند کیا ہے،مہنگائی کا بہانہ بنا کر اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے ان سب چوروں نے اتحاد کیا ہوا ہے انکا مقصد صرف اور صرف اپنے کیسز کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتخابات کے اعلان تک اپنی احتجاجی تحریک   کو جاری  رکھوں گا۔ واضح رہیپیاز کی فی کلو قیمت جو چند روز قبل 60 روپے فی کلو تھی اب100 روپے ہو چکی ہے ادرک کی قیمت میں بھی 60  روپے فی کلو اضافہ کر کے 220 روپے فی کلو کر دی گئی ہے اسی طرح لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ٹماٹر 60 روپے فی کلو سے 100 س 120 روپے جبکہ لہسن 160 کے بجائے 240 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مہنگائی/ احتجاج

ای پیپر دی نیشن